Circumflex || سرکم فلیکس

ترکی زبان میں یہ
علامت( ^ ) "şapka" یا سرکم فلیکس کہلاتی ہے جس کا مطلب بالکل "ٹوپی" ہے۔ سرکم فلیکس
ایک Diacritic نشان ہے۔ جو عام
طور پر کچھ زبانوں جیسے لاطینی، یونانی، ترکی، پرتگالی وغیرہ میں ایک حرف کے اوپر لکھا
جاتا ہے۔ یہ علامت aاور u پر اس لیے ڈالی
جاتی ہے کہ ان حروف علت سے پہلے آنے والے الفاظ اگر g,k,ı ہوں ان
کا تلفظ تالو سے ادا کیا جائے ۔اگر یہ علامت g,k,ı کے بعد آئے تو
حروفِ علت کی آواز طویل نہیں ہوگی ۔۔ دیگر مقامات پر بلاشبہ آواز طویل کرتا ہے ۔
بعض انشاپرداز
عربی اور فارسی سے لیے گئے الفاظ میں استعمال ہونے والے طویل حروف علت پر سرکم
فلیکس کی علامت استعمال کرتے ہیں لیکن زیادہ مناسب یہی ہے کہ صرف ایسے الفاظ پر ' ^ ' کی علامت استعمال کی جائے جن کے تلفظ میں
الجھن کا اندیشہ ہےمثال کے طور پر ذیل کے تین الفاظ ملاحظہ ہوں۔
خالہ |
Hâlâ |
Hala |
Aunt |
جب g اور k کے بعد جس کی آواز تالو سے نہ نکالی جائے تو a طویل
یا مختصر ہونے میں امتیاز مقصود ہو تو سر کم فلیکس استعمال کرتے ہیں۔ بلکہ aaلکھ کر ''
آ ''کی آواز پیدا کی جاتی ہے۔
مثلاً
قاتل |
Kaatil |
قتل |
Katil |
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
Post a Comment