ترکی زبان سیکھنے کا آسان طریقہ || "The Simplest Method for Learning Turkish" || ترکی زبان سیکھیں || Turkish Learning Hub

    

 


ترکی زبان  سیکھنے کا آسان طریقہ  

"The Simplest Method for Learning Turkish"

انسان کو کامیاب صرف اور صرف اس کی خود کی کوشش بناتی ہے نہ اس کے استاد اور نہ کتابوں اور مضامین کی گٹھری۔ یہ سب تو بس کامیاب ہونے کا راستہ دکھاتے ہیں، اس راستے پر چل کر کامیاب ہونا انسان کا خود کا فیصلہ ہوتا ہے۔ اس لیے جب تک خود نہ چاہیں آپ کامیابی سے ہم کنار نہیں ہوسکتے۔
یہی حال کسی چیز کو سیکھنے کا بھی ہے۔ کوئی بھی ہمیں اس وقت تک کچھ نہیں سکھا سکتا جب تک ہم خود کوشش نہ کریں۔ اس لیے اگر آپ کو ترکی زبان
سیکھنی  ہے؛ تو پکے عزم کے ساتھ آپ کو خود کوشش کرنی ہوگی۔ اور ہم اس کوشش میں آپ کا ساتھ دیں گے۔
اس لیے اس مضمون میں ہم آپ کو ترکی زبان سیکھنے کے آسان طریقے بتائیں گے جن سے آپ کے لیے ترکی زبان سیکھنا آسان تر ہو جائے گا۔

لہٰذا ایک نئے حوصلے کے ساتھ اٹھیے اور شروع کردیجیے کیونکہ ماضی کی کوتاہیاں بدلی نہیں جاسکتیں؛ لیکن مستقبل کے فیصلے ہمارے ہاتھوں میں ہوتے ہیں۔ اس لیے ایک اچھا فیصلہ کیجیے، اور ہمارے بتائے گئے ا ترکی زبان سیکھنے کے طریقوں پر عمل کرکے ترکی زبان سیکھنا شروع کردیجیے۔

ترکی زبان سیکھنے کے 7 طریقے

 ذیل میں کچھ طریقے دیے گئے ہیں جن پر آپ کو عمل کرکے آپ جلد از جلد ترکی زبان سیکھ سکتے ہیں:

1: ترکی وسائل تلاش کریں

   اگر آپ کو کوئی بھی مضبوط عمارت بنانی ہو؛  تو اس کی بنیاد مضبوط  بنانی ہوگی اسی طرح اگر آپ کو پر اچھی طرح قابو کرنا ہے تو آپ کو اس کے بنیادی قوائد کا معلوم ہونا ضروری ہے۔ مان لیجیے ہم ترکی کے کچھ جملے رٹ لیں؛ تو کیا  اس سے ترکی آجائے گی؟ ہر گز نہیں.. کیونکہ زندگی میں تو ہر قسم کے مرحلے آئیں گے اور پر مرحلے میں وہی چند رٹے ہوئے جملے تو کام آنہیں سکتے. اس کے بر عکس اگر ہمیں جملے بنانے آجائے توجیسا وقت ہو گا اس کے مطابق ہم جملہ بنا لیں گے.  لہذا ضروری یہ ہے کہ ہم ترکی زبان کو ابتدا سے اس کے مبادیات کا احاطہ کرتے ہوئے سیکھیں.

  اس کے لیے آپ چند چیزیں کر سکتے ہیں:

  • آپ کے قریب اگر کوئی ترکی زبان کورس کی کلاس ہو تو آپ اس سے جڑ جائیں۔
  • آپ کے متعلقین میں اگر کسی کی ترکی زبان پر اچھی گرفت ہو تو اس سے سیکھ لیں۔
  •  انٹر نیٹ پر بھت سارے آن لائن کورسز آپ کو مل جائیں گے، اگر آپ کے پاس پیسہ ہے تو آپ گھر بیٹھے آن لائن کورسز کی مدد سے ترکی زبان سیکھ سکتے ہیں۔

 اگر آپ آن لائن کورسز کا خرچ برداشت نہیں کرسکتے:

  تو انٹر نیٹ ہی پر بہت سارے مفت کورسز بھی ہیں آپ ان کی مدد لے سکتے ہیں ۔ لیکن اگر اردو سے ترکی زبان سیکھنے کے خواہاں ہیں تو مجھے بہت تلاش کے بعد بھی اردو سے ترکی زبان کا کوئی کورس انٹرنیٹ پر نہیں ملا جو مکمل  اردو  میں ہو۔ ایسا نہیں کہہ رہا کہ بالکل نہیں ہے؛ بلکہ مکمل اردو میں مجھے نہیں ملا۔ اور اگر ملا بھی تو نام کا ….

2: ہر دن مشق کریں

     آپ جو بھی پڑھیں اس کی مشق کریں، بلکہ ماہرین کے مطابق اگر آپ ایک دن میں کئی اسباق پڑھ لیں؛ لیکن ان کی مشق نہ کریں، اس سے بہتر ہے کہ آپ ایک ہی سبق پڑھیں اور اس کی خوب مشق کریں۔ کیونکہ اگر آپ پڑھ کر مشق نہیں کریں گے؛ تو کچھ ہی دنوں میں بھول جائیں گے اور اسی سبق کو آپ کو دوبارہ پڑھنا پڑے گا. اس کے برعکس اگر آپ کم پڑھیں لیکن مشق کے ساتھ؛ تو یہ زیادہ دنوں تک یاد رہے گا۔ نیز اگر مشق کرتے رہے تو سوچے بغیر ترکی زبان بولنے پر قادر ہوں گے جیسے آپ اپنی مادری زبان ذہن میں قواعد سوچے بغیر بولتے ہیں کیونکہ بچپن سے ہی اس کو بولنے کی وجہ سے کافی مشق ہوچکی ہے. علاوہ ازیں روزانہ کی مشق کچھ اور وجوہات کی بناء پر بھی اہم ہے:

  یہ آپ کو متحرک رکھتا ہے

       اگر آپ روزانہ کچھ کرتے ہیں تو ، یہ ایک عادت بن جائے گی۔ اور ایک بار جب آپ کوئی عادت بنا لیں گے ، تو آپ کو اسے جاری رکھنے کیلیے کسی تحریک کی ضرورت نہیں ہوگی۔

  اس سے وقت کی بچت ہوتی ہے

      اگر آپ ہفتے میں صرف ایک یا دو بار مطالعہ کریں گے تو ، آپ اپنے پچھلے مطالعاتی سیشن میں بہت سی نئی چیزوں کو بھول چکے ہوں گے جو آپ نے سیکھی تھی. لہذا آپ کو ان قیمتی چیزوں کا جائزہ لینے کے لئے جو آپ  پہلے ہی سیکھ چکے ہیں اپنا  بہت زیادہ وقت خرچ کرنا ہوگا۔  اس کے برعکس اگر آپ ہر روز مطالعہ کریں ؛  تو ایک دن قبل آپ کا سیکھا ہوا مواد آپ کے ذہن میں تازہ ہوگا ، جس کا مطلب ہے کہ آپ کو  جائزے میں کم وقت گزارنا پڑے گا . اور اس سے اپ کا وقت بچے گا.

  ایک دن کے ناغہ پر بڑا نقصان نہیں ہوتا ہے

سوچیے! اگر آپ ہفتے میں ایک یا دو بار طویل عرصے تک مطالعہ کرتے ہیں ، اور کسے وجہ سے ایک بار ناغہ ہو جا تا ہے ؛ تو کتنا زیادہ نقصان ہوگا. لیکن اگر آپ ہر دن تھوڑی دیر کے لئے مشق کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں ، تو اس صورت میں  کسی عذر کی وجہ سے ناغہ کا کوئی خاص نقصان نہیں ہوگا۔

 اس لیے ہر دن چارمہارتیں: پڑھنا، سننا، بولنا اور لکھنا کی مشق کرنے کی کوشش کیجیے:۔ اور اگر آپ کے پاس یہ چاروں کرنے کا وقت نہیں ہے تو ، پھر  کم از کم بولنے اور سننے کی مشق ضرور کیجیے۔

3: غلطیوں سے نہ گھبرائیں

   غلطی زبان سیکھنے کا ایک لازمی حصہ ہے۔ دراصل یہ ترکی زبان کو بہتر بنانے کا ایک آسان طریقہ ہے۔

     اگر آپ ترکی زبان یکھتے ہوئے غلطیاں کرنے سے گھبراتے ہیں تو آپ کبھی بھی روانی سے ا ترکی زبان نہیں بول سکتے ہیں۔ میں یہ  نہیں کہہ رہا کہ آپ جان بوجھ کر غلطیاں کیجیے بلکہ کہ رہا ہوں کہ اپ غلطوں سے گھبرائیے مت..کیونکہ اگر آپ یہ سوچ کر ترکی زبان میں بات نہ کریں کہ اگر بولوں گا ؛ تو غلطی ہو جائے گی .تو اپ کبھی نہیں سیکھ پائیں گے .لیکن اگر آپ غلطی کی فکر کیے بغیر ترکی زبان بولنا شروع کردیں ؛ تو آپ کو حوصلہ ملے گا اور وہ غلطی بھی درست ہوجائے گی یا تو آپ خود اسے درست کرلیں گے یا کوئی بتا دے گا کیونکہ ترکی زبان دانوں کی کمی نہیں ہے.اس لیے غلطی سے گھبرائے بنا ترکی زبان بولیے آپ کو ترکی زبان بھی آجائے گی اور غلطی بھی بہر صورت ٹھیک ہوجائےگی….

4: ترکی زبان کے نئے الفاظ سیکھیں 

 ذخیرہ الفاظ غیر ملکی زبان کی تعلیم اور سیکھنے کے لئے سب سے اہم مہارتوں  میں سے ایک ہے۔ اور دوسری تمام مہارتوں کی ترقی کی  ہے: سمجھنا، پڑھنا ، سننا ، لکھنا ، بولنا، ہجے اور تلفظ ۔ یعنی طلباء کی ترکی زبان کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کی کوشش میں ان کا بنیادی وسیلہ ہے۔ جب کسی مقامی ترکش اسپیکر کا سامنا ہوتا ہے ، جب کوئی سب ٹائٹل کے بغیر فلم دیکھ رہا ہو یا  کوئی متن پڑھتا ہو یا کسی دوست کو خط لکھتا ہو تو ، طالب علموں کو ہمیشہ الفاظ کی ضرورت پڑتی ہے ۔ اس لئے ماہر لسانیات “David Wilkins” الفاظ کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں:.

 “Without grammar little can be conveyed, without vocabulary, nothing can be conveyed.”

 (گرائمر کے بغیر تھوڑا سا بھی پیغام دیا جاسکتا ہے ، الفاظ کے بغیر کچھ بھی نہیں پہنچایا جاسکتا ہے).

اس لیے روز نئے الفاظ سیکھئے اور اسے جملوں میں استعمال کیجیے کیونکہ صرف الفاظ یاد کر لینا زیادہ سود مند نہیں ہے لیکن اگر آپ جملوں میں استعمال کرلیں گے تو ذہن میں بیٹھ جائے گا۔

6: بولیں! بولیں! بولیں! ترکی زبان  خوب بولیں!

  ترکی زبان  سننے ، پڑھنے اور لکھنے سے آپ کو ترکی زبان آجائےگی؛ لیکن اگر آپ ترکی زبان بولنا چاہتے ہیں تو آپ کو اسے بولنے کی مشق کرنی پڑے گی محض سننے اور پڑھنے سے نہیں آئے گی۔ لہذا جتنا ہوسکے اتنا ترکی زبان بولنے کی مشق کیجیے۔

7: سب  سے اہم بات،  کبھی ہمت مت ہاریے!

  میں جانتا ہوں کہ آپ روانی سے ترکی زبان سیکھ سکتے ہیں۔۔۔ میں کیسے جان سکتا ھوں؟ ؟۔۔کیونکہ پوری دنیا کے لاکھوں اور کروڑوں لوگوں نے ترکی زبان سیکھ کر ثابت کیا ہے کہ یہ کیا جاسکتا ہے۔ تو پھر آپ کیوں نہیں؟؟؟

اس لیے آپ جتنا زیادہ مشق کریں گے، غلطیاں کریں گے اور بولیں گے، آپ کو ترکی زبان میں روانی آتی چلی جائےگی۔

 تو دیر   کس بات کی؟ آج ؛ بلکہ ابھی سے شروع کردیں۔۔۔۔

 


Post a Comment

Previous Post Next Post