ترک ادبی کلچر میں ستمبر کا مہینہ

 ' ایک موت وفادار ہوتی ہے 

اور ایک خزاں۔۔۔'




کیا آپ کو معلوم ہے ترک ادبی  کلچر میں  ستمبر کا مہینہ غم و الم والا ہوتا ہے کیونکہ اس مہینے سے موسم خزاں کا آغاز ہوتا ہے۔ لہذا سب غمگین و حزین شاعری اس مہینے کے گرد گھومتی ہے۔  مشہور ترک شعراء کی ستمبر بارے شاعری

کی تفصیل:


1.Atilla İlhan, Yağmur Kaçağı

 (بارش سے فراری، اتیلا الحان)


2.Cemal Süreya, Eylül’dü

(ستمبر تھا، جمال ثریا)

3.İlhan Berk, Otağ

(خیمہ، الحان برق)

4.Ümit Yaşar Oğuzcan, Ben Eylül Sen Haziran

(میں ستمبر تم جون، امیت یاشار اوعوزجان)

5.Ataol Behramoğlu, Eylül Sabahının Serinliği

(ستمبر کی صبح کی سرد مہری/خنکی، اتاول بہرام اوعلو)

6.Hasan Basri Ünlü, Eylül Kadınları

(ستمبر والیاں/ خواتین، حسبمن بصری اونلو )

7.Ahmet Altan, Eylül

(ستمبر، احمت آلتان)

8.Turgut Uyar / Acıyor

(درد ہو رہا ہے، ترگت اویار)

9.Haydar Ergülen, Eylül

(ستمبر، حیدر ایرگولین)

10.Nazım Hikmet Ran, Piraye İçin Yazılmış Saat 21 Şiirleri - 23 Eylül 1945

(پیرائیہ(ناظم حکمت کی بیوی ) کے لئے نو بجے لکھی گئی نظمیں(جیل خانے سے)- 23 ستمبر  1945، ناظم حکمت)


11.Yahya Kemal BEYATLI, Eylül Sonu

(ستمبر کا آخر، یحیی کمال بیاتلی)

12.Ahmet Telli, Eylül

(ستمبر، احمت تیللی)

جیسے اردو ادب میں دسمبر کا مہینہ شعراء کے ہدف پر رہتا ہے اور نت نئی شاعری  دسمبر بیچارے کے بارے میں کی جاتی ہے۔ 

 ترکش میں ستمبر کو ایلول کہتے ہیں۔

ایلول دراصل سریانی زبان کا لفظ ہے جو سال کے چھٹے مہینے کو کہتے تھے۔یہ لفظ قدیم میسوپوتامی زبان 'اکادی' سے آیا۔ اکادی زبان میں ایلولو یا ایلونو  اس مہینے کو کہتے تھے جس میں فصل کی کٹائی ہوتی تھی اور میلے منعقد ہوتے تھے۔

اکادی زبان میں اس کا مطلب یہ بھی تھا کہ 'خوشی سے چیخ پڑنا'۔

انگریزی میں یہ لفظ September دراصل لاطینی زبان کے لفظ Septem سے نکلا جو ساتویں مہینے کو کہتے ہیں۔

یہاں فرق صرف کیلنڈر کا ہے۔ یعنی کسی کلچر کا جو کیلنڈر ہے اس حساب سے نام دیا۔

عبرانی کلچر میں چونکہ یہ سال کا آخری یعنی بارہواں مہینہ ہوتا ہے اس لئے اس مہینے میں توبہ استغفار اور معافی تلافی وغیرہ کی جاتی ہے اور اپنے گناہوں پر نادم ہوا جاتا ہے۔ نئے سال کے آغاز سے قبل اپنے گناہ معاف کروائے جاتے ہیں تاکہ نئے سال میں پاکیزہ ہو کر داخل ہوں۔ 

(یعنی یہ زعم پارسائی صرف مسلمانوں کا ہی ورثہ نہیں۔)

عبرانی کیلنڈر یا نیا سال ' روش ہشنہ' بھی ستمبر کے وسط میں شروع ہوتا ہے۔ اس پر شاید ایک ویڈیو بناوں۔


 (تحریر و تحقیق : طاہرے گونیش)

Post a Comment

Previous Post Next Post